English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوپنر بیٹر صائم ایوب بیساکھیوں پر چل کر اسٹیڈیم واپس آئےصائم ایوب فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو کر سیریزسے باہر ہوگئے

کیپ ٹائون(اسپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب صائم ایوب انجری کے باعث ناصرف میچ بلکہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے، جن کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے ان کے دوسرے میچ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے، صائم اسپتال سے واپس بیساکھیوں پر اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹائون ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گے۔صائم ایوب کی رپورٹس مزید مشاورت کیلئے برطانوی ماہرین کو ارسال کی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے