English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3افراد ہلاک

بھارتی کوسٹ گارڈ کے زیر استعمال ہندوستان ایروناٹکس کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر ریاست گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھیتوں میں گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

بھارتی افواج کے پاس مقامی طور پر تیار کردہ 325 ہیلی کاپٹرز ہیں، متعدد حادثات کے بعد 2023 میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر ان تمام ہیلی کاپٹروں کا از سر نو جائزہ لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے