English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہوں ،نوابزادہ طارق مگسی

القمر

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی کے عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہوں ان کو حل کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے یوئے اقدامات کر رہے ہیں سماجی تنظیمیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمید انسانیت فاونڈیشن ضلع جھل مگسی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی شیلڈ کے موقع پر وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد میں الحمید انسانیت فاونڈِیشن کے صدر محمد قاسم سیال ، پرنس الٰہی بخش سیال ، نائب صدر ریاض احمد ساسولی ، فداحسین ، سکندر مگسی و دیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیحات میں گنداواہ تا نوتال روڈ شامل ہے جبکہ گنداواہ شہر کی بجلی کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان سمیت دیگر حکام بالا کو آگاہ کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت ہر یقین رکھتے ہیں عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا ہے عوامی خدمت کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ضلع جھل مگسی کے عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہوں ان کے حل کے لیے اقدامات کر رہا یوں ضلع میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کے پر توجہبدی جا رہی ہے ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کے لیے بہتر طور پر کام کیے ہیں جن کے لیے ہماری ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ اجتماعی اسکیمات دی جائیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بیتر طور پر کام کر رہی ہے صوبے کے پسماندہ اضلاع کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ مگسی خاندان نے چاہے اقتدار میں رہے ہوں یا نہیں ہم نے ہمیشہ بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رییں گے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بھی بہتر اقدامات کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے