English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ کا شام میں انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان

امریکہ نے پیر کے روز شام کی عبوری حکومت پر کچھ پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد باغی گروپوں کی حکومت کو انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی میں آسانی میسر ہو گی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے چھ ماہ تک برقرار رہنے والا ایک عام لائسنس جاری کیا ہے جو گزشتہ ماہ بشار الاسد کے بعد بننے والی شامی حکومت کو توانائی کی فروخت سمیت کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس” کے مطابق اگرچہ اس اقدام سے برسوں سے انتشار کے شکار شام پر عائد پابندیاں ختم نہیں ہوں گی پھر بھی اس سہولت سے دمشق میں قائم عبوری حکومت کے لیے امریکہ کی حمایت کا محدود اظہار ہوتا ہے۔

واشنگٹن میں محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل لائسنس امریکی عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ شام پر عائد پابندیاں "بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی عوامی خدمات یا انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی جیسی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنیں۔”


 شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد اباسین چوک پر ایک باغی جنگجو پہرہ دیتے ہوئے ، فوٹو رائٹرز 11 دسمبر 2024

 شام پر باغیوں کے قبضے کے بعد اباسین چوک پر ایک باغی جنگجو پہرہ دیتے ہوئے ، فوٹو رائٹرز 11 دسمبر 2024

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک کے نئے ڈی فیکٹو حکام کے نمائندوں نے کہا ہے کہ نئے شام میں سب لوگوں کی شمولیت ہو گی اور ملک دنیا کے لیے کھلا ہو گا۔

سابقہ حکمران اسد کے روس میں پناہ کے لیے شام سے نکلنے کے بعد سے امریکہ نے ملک پر سے بتدریج کچھ تعزیرات اٹھا لی ہیں۔

جو بائیڈن حکومت نے دسمبر میں ایک شامی باغی رہنما احمد الشرع کی گرفتاری کے لیے پیش کیے گئے ایک کروڑ ڈالر کے انعام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

الشرع کے گروپ ہئیت تحریر الشام کے جنگجوؤں نے گزشتہ ماہ اسد کو متعدد اہم شہروں پر بجلی کی رفتار سے قبضہ کرنے کے بعد حکومت سے ہٹا دیا تھا۔

شام میں امریکہ کیا کرے؟ اراکین کانگریس کی وی او اے سے گفتگو





please wait



No media source currently available

واشنگٹن کی جانب سے یہ اقدام، مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی سفارت کار باربرالیف اور موجودہ حکومت کے سربراہ الشرع کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی سفارت کاروں کا شام کا یہ پہلا دورہ تھا۔

ماضی میں ہئیت تحریر الشام کے رہنما الشرع القاعدہ سے الحاق رکھتے تھے۔

امریکہ اور اقوام متحدہ نے طویل عرصے سے اس گروپ کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔

گروپ نے اسد حکومت کے خلاف شورش کی قیادت کی تھی اور انہیں 8 دسمبر کو معزول کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بشار الاسد کے قریبی ساتھی اور فوجی افسران کہاں ہیں؟





please wait



No media source currently available

اسد اور ان کے خاندان نے دہائیوں پر محیط حکمرانی کی۔

سال 2011 میں شام میں ہونے والی بغاوت کے بعد اسد حکومت کے دوران ملک میں ایک خونریز خانہ جنگی ہوئی جس میں ایک اندازے کے مطابق 500,000 افراد ہلاک ہوئے۔

خانہ جنگی کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک نے اسد کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے۔

اسد اور اس کے روسی اور ایرانی ساتھیوں پر پابندیاں لگا دی گئیں۔

طویل تنازعات کے بعد ملک کا ترقیاتی اور زندگی کے دوسرے شعبوں کے لیے لازمی بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ ملک میں اکثر بجلی بند رہتی ہے اور 90 فیصد شامی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ٹرمپ کا شام میں امریکی مداخلت سے گریز پر زور، کیا یہ پالیسی مؤثر ہوگی؟





please wait



No media source currently available

مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ تقریباً نصف آبادی کو یہ معلوم نہیں ہو تا کہ اگلے وقت کا کھانا کہاں سے آئے گا۔

حالیہ برسوں میں متعدد نئے چیلنجز نے جنم لیا جس کی وجہ سے بین الاقومی پابندیاں ہٹانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

کئی امدادی ایجنسیوں نے ڈونر فٹیگ یعنی امداد دینے والے ملکوں کی طرف سے مزید مسائل پر مدد دینے میں ہچکچاہٹ اور 2023 کے ایک بڑے زلزلے کی وجہ سے پروگراموں میں کمی کی رپورٹ جاری کی ہے۔

دو سال قبل آنے والے شدید زلزلے نے شام اور ترکی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ زلزلے سے 59,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اہم بنیادی ڈھانچا تباہ ہو گیا۔

امریکہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کے طور پر کچھ استثنیٰ کے اعلان کے باوجود پابندیوں کی تعمیل کے باعث بنیادی ڈھانچے میں بہتری نہ لائی جا سکی۔

(اس خبر میں شامل معلومات اے پی سے لی گئی ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے