برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے بعد یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز سمیت دیگر یورپی اداروں میں دوبارہ کام شروع ہو گیا ۔ اسی دوران یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن سخت نمونیا کا شکار ہو گئیں، جس کے بعد انہوں نے پرتگال اور پولینڈ میں پہلے سے طے شدہ پروگراموں سمیت 2ہفتوں کے لیے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے بتایا کہ گیا کہ وہ اس وقت جرمنی کے شہر ہینوور میں قیام پزیر ہیں اور اپنی تمام ٹیموں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
