لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل2025 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب13 جنوری کو لاہور کے تاریخی مقام حضوری باغ،لاہور قلعہ میں منعقد ہوگی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کی تقریب کا آغاز دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ پہلے یہ تقریب گوادر میں ہونا طے تھی لیکن لاجسٹک مسائل کی وجہ سے اسے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔مارچ میں ہونے والے پی ایس ایل ٹرافی ٹور میں گوادر ایک اہم مقام کے طور پر شامل ہوگا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں تاریخی ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے دوران کھیلا جائے گا۔پلیئر ڈرافٹ میں تمام فرنچائزز اپنی ٹیموں کو مضبوط کرنے کے لیے اسٹار کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

