English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا نے برکس کی رکنیت حاصل کرلی

انڈونیشیاکے صدر پرابووو سببیانتو کی برازیلی ہم منصب سے ملاقات کی فائل فوٹو

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کو ترقی پذیر معیشتوں کے برکس بلاک کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کر لیا گیا۔رواں برس برکس کے صدر برازیل نے بتایا کہ اگست 2023 ء میں برکس رہنماؤں نے انڈونیشیا کی امیدواری کی توثیق کی تھی۔ تاہم دنیا کے چوتھے گنجان ترین ملک نے گزشتہ سال اپنی نئی منتخب حکومت کے قیام کے بعد ہی باضابطہ طور پر اس بلاک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ برازیل کی حکومت برکس میں انڈونیشیا کے داخلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ برکس کا قیام برازیل، روس، بھارت اور چین نے 2009 ء میں کیا تھا اور 2010 میں جنوبی افریقا کو اس میں شامل کیا گیا۔ گزشتہ برس اتحاد نے ایران، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کیا تھا۔ سعودی عرب کو شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن ابھی وہ شامل نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے