رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت لچک دکھائی ہے،تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا سے گریز کرتے ہوئے بیانات نہیں دینے چاہئیں، مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے ،بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جا رہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے، عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔

