English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے اور قومی سلیکٹرز پہلے ہی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک یا دو دن میں متوقع ہے، اور قومی سلیکٹرز پہلے ہی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے، اور ایک یا دو نوجوان بیٹرز اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کی تعداد کم ہوگی۔

اسکواڈ میں نعمان علی پہلے ہی شامل ہیں، جبکہ ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی متوقع ہے۔ دوسری جانب، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے، اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں، تاہم امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے