ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی وفدکا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ‘انتظامات کا تفصیلی جائزہ

راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی
راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچز کھیلے جائیں گے، 24 فروری کو بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ، اگلے روز 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقا اور 27 فروری کو پاکستان کا بنگلا دیش سے مقابلہ ہو گا۔پاکستان کے دورے کے آخری مرحلے میں آئی سی سی وفد لاہور آئے گا اور قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے گا، وفد نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں