English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاس اینجلس میں آگ کے باعث پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

القمر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ نے ہالی وڈ اور اس کے ایوارڈ سیزن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس 2 مارچ کو ہونے والے آسکر ایوارڈز کی تقریب تاریخ میں پہلی بار منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

لاس اینجلس میں آگ کے باعث پہلے ہی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ، اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیسی اہم تقریبات ملتوی ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسکرز کی منسوخی کا حتمی فیصلہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات پر مشتمل کمیٹی کرے گی، جس میں ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ شامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں جشن منانا غیر مناسب ہوگا، خاص طور پر جب شہر کے ہزاروں لوگ دکھی دلوں اور ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگرچہ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک آگ بجھ جائے گی، لیکن لاس اینجلس کو اس سانحے سے نکلنے میں مہینے لگ سکتے ہیں۔

آگ کے باعث اب تک 25 افراد کے ہلاک ہونے اور ہزاروں گھروں کے جلنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مشہور ہالی وڈ شخصیات جیسے پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل، اور اینتھونی ہاپکنز سمیت کئی ستاروں کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان بھی پہلے ہی 17 جنوری سے ملتوی کر کے 19 جنوری تک کر دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے