ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو بددعا دے دی

مشہور اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے یوٹیوبر کو کرارا جواب دیا ہے۔ 

یاسر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک یوٹیوب تھمب نیل شیئر کیا، جس پر لکھا تھا، "اقرا عزیز کے شوہر اچانک انتقال کر گئے”۔

اس خبر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے یاسر نے اسٹوری میں لکھا، "یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے، اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔” اداکار نے اپنی اسٹوری میں ایک فنی ایموجی بھی شامل کیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ہیں، جو 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، اور ان کی ازدواجی زندگی شوبز حلقوں میں کافی مقبول ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں