English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش: کوڑے دان سے گدھے کے سر برآمد‘ عوام میں غصے کی لہر

القمر

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش کے شہر محمدیہ میں کچرے کے ڈھیر میں گدھوں اور خچروں کے سر برآمد ہونے سے شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ طور پر گدھوں کا گوشت بازار میں فروخت کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں گوشت ایک ڈالر سے بھی کم میں فی کلو دستیاب ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہیں شبہہ ہے کہ بازاروں میں چھپ کر اور سڑکوں پر فاسٹ فوڈ کے ریستورانوں میں گدھوں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے شہریوںکو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گوشت کی خریداری سے قبل اس کی اچھی طرح چھان بین کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے