ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی، چاقو کے متعدد وار سے اداکار شدید زخمی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تاہم چور بھاگ نکلا جس کے بعد فوری طور پر سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

خوش قسمتی سے واردات کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں وہ اپنی بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔ 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

کرینہ کپور خان کی ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی تھی۔ سیف کے بازو پر چوٹ آئی تھی جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ باقی خاندان کے لوگ محفوظ ہیں، ہم میڈیا اور شائقین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے‘۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں