English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی

Attacks on police in the name of so-called peaceful protests

اسلام آباد : حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانےکا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کمیٹی بھی بنادی۔  

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع  کے مطابق 4  رکنی تحقیقاتی ٹیم آج رات ہی مراکش روانہ ہوگی۔

ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ  ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں  گے جبکہ ایف آئی اےپنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ،منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کےساتھ مراکش جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور  تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے