English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹن بالڈونی نے بلیک لولی پر 400 ملین ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

القمر

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار جسٹن بالڈونی نے اداکارہ بلیک لولی اور ان کے شوہر ریان رینالڈز کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب بلیک لولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن پر جنسی ہراسانی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے۔ 

جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ 

A post shared by Hollywood Life (@hollywoodlife)

جسٹن کے وکیل برائن فریڈمین نے الزام لگایا کہ بلیک اور ان کی ٹیم نے میڈیا کو ’غیر مصدقہ اور ایڈٹ شدہ معلومات‘ فراہم کرکے جسٹن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی۔ 

’اٹ اینڈز وِد اَس‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا، جو کولین ہوور کے ناول پر مبنی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ تاہم، بلیک اور جسٹن کے درمیان کشیدگی کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ فلم کے پریمئیرز میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔ 

بلیک نے فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد جسٹن بالڈونی پر ’غیر محفوظ ورک انوائرمنٹ‘ اور آن لائن ساکھ خراب کرنے کا الزام لگایا تاہم جسٹن کی ٹیم نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے