English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی کب اور کس سے ہورہی ہے؟ گوہر رشید کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

پاکستانی اداکار گوہر رشید جو اپنی بہترین اداکاری اور متاثر کن کرداروں کے لیے مشہور ہیں، حالیہ دنوں میں ہیش ٹیگ ’میرے یار کی شادی‘ کے ذریعے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 ان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جبکہ کچھ دن قبل گوہر رشید کی نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

ایک ویڈیو میں گوہر رشید نے اپنی شادی سے متعلق وائرل خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں جلد اس خبر کا انکشاف کروں گا۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کون شادی کر رہا ہے اور یقین دلاؤں گا کہ یہ کسی قسم کی تشہیری حکمت عملی نہیں بلکہ ایک حقیقی اور اہم معاملہ ہے۔‘

Gohar Rasheed Announcement About Upcoming WeddingGohar Rasheed Announcement About Upcoming WeddingGohar Rasheed Announcement About Upcoming WeddingGohar Rasheed Announcement About Upcoming Wedding

دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین اس ہیش ٹیگ کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ وہ اس خبر میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ کچھ مداحوں نے پیش گوئی کی کہ گوہر رشید واقعی شادی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے