English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا

القمر

معروف بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔

اداکارہ و میزبان ریا چکرورتی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی بیماری کا شکار قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ وہ ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے ایک شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔

انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کر لیا تھا اور وہ ذہنی مریض بن چکے تھے۔

پنجابی گلوکار، میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے بتایا کہا بائی پولر ڈس آرڈر کے مریضوں کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی اس بیماری کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

گفتگو کے دوران ہنی سنگھ نے اس وقت کی بات کی جب وہ ذہنی طور پر ایک بڑے مسئلے سے گزر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ہیں۔

اس دوران ریا چکرابورتی نے ہنی سنگھ کی ڈاکیومینٹری کا ذکر کیا اور بتایا کہ اسے دیکھ کر وہ خوشی اور غم دونوں کے جذبات سے مغلوب ہو گئیں۔ انہوں نے ہنی سنگھ کے اس مشکل وقت سے نکلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، جس پر ہنی نے جواب دیا، ’اکبر دی گریٹ کی الیگزینڈر دی گریٹ سے ملاقات ہو رہی ہے، دو فائٹر آپس میں مل رہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کی وجہ سے اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی ذہنی مسائل اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے