English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان بھارتی اداکار ٹرک کی ٹکر سے ہلاک

القمر

بھارتی ٹی وی اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ٹی وی اداکار امن جیسوال ممبئی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوا۔ حادثہ جمعہ کی شام پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہو گئی۔ 

A post shared by Aman Jaiswal (@aman__jazz)

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امن جیسوال کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ 

A post shared by Aman Jaiswal (@aman__jazz)

حکام نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے