ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی میڈیا دونو میاں بیوی  کو کرپٹ کے القابات سے نواز رہا ہے، عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ امریکا، یورپ اور بھارت سمیت عالمی میڈیا بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے  کہا کہ قوم اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کی اہلیہ کے کرپشن کے قصوں کی حقیقت جان چکے ہیں، عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں  دونو کو بد دیانت اور کرپٹ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بشری بی بی خاتون اول ہوکر پیری مریدی کی آڑ میں 28 کروڑ کے کیک بیکس اور 5 قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کیں ہیں،عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر ایک ادارے کے ٹرسٹی بنے ہوئے تھے، جو قانونا جرم ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چوری پکڑی جانے کے بعد ایک دوسرے کی بغلیں جھانک رہےہیں کہ کیسے اس داغ سے اپنا دامن پاک کیا جائے؟پی ٹی آئی کا بانی مذہب کارڈ کی آڑ میں چوریا اور کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کررہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں