English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیف علی خان کے علاج پر کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟ انشورنس کمپنی کی تفصیلات سامنے آگئیں

القمر

ممبئی :  ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس کلیم کی دستاویزات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج سیف علی خان کے علاج کے اخراجات کے لیے تقریباً 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا دعویٰ کیا گیا، جس میں سے انشورنس کمپنی "نیوا بپا ہیلتھ انشورنس” نے 25 لاکھ روپے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

لیک ہونے والی دستاویزات میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری، اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی شامل ہیں، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا، "ہم مسٹر سیف علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہیں کیش لیس پری آتھرائزیشن کی منظوری دی گئی ہے، اور علاج مکمل ہونے کے بعد حتمی بل کے مطابق پالیسی کے تحت سیٹلمنٹ کیا جائے گا۔ ہم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

سیف علی خان کو 16 جنوری کی رات اپنے گھر میں چوری کی واردات کے دوران چھری کے وار سے شدید زخمی کیا گیا تھا۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔ سیف یا ان کے خاندان کی جانب سے دستاویزات لیک ہونے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے