English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوبائیڈن نے سزایافتہ 5 افراد کو معافی دیدی‘ عافیہ کانام شامل نہیں

القمر

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نیسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی ہے۔ وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2 افراد کی سزائوں میں تبدیلی بھی کردی۔ اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدر بائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے