English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلم کی شوٹنگ کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں ارجن کپور سمیت متعدد افراد زخمی

القمر

بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔

حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔

ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔

رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹ کی چھت گرنے کی وجہ ساؤنڈ سسٹم کی تیز آواز اور وائبریشن تھی، جس کی وجہ سے دیگر حصے بھی لرز رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے