English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شتروگن سنہا کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

القمر

بالی ووڈ کے سینئر  اداکار شتروگھن حملے میں زخمی ہونے والے سنہا سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے بنائی گئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ 

سیف علی خان سے اظہار ہمدردی اور ان کی صحتیابی کی دعا کیلئے بالی ووڈ کے فنکاروں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے فلمی شخصیات کی جانب سے سیف پر حملے کی مذمت کی جا رہی ہے تاہم ایسے میں شتروگن سنہا کو اس حملے کی مذمت کے دوران پوسٹ کی گئی تصویر پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

شتروگن سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ الزامات لگانے کا سلسلہ بند کریں کیونکہ پولیس اس معاملے میں اچھا کام کر رہی ہے۔ 

ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے سیف اور کرینہ کی ایک اے آئی تصویر بھی شیئر کی، جس میں سیف کو اسپتال کے بستر پر دکھایا گیا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید اعتراض کیا اور سینئر اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد شتروگن سنہا کو وہ تصویر ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے