English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما

القمر

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو140کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں اور 15میچز پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے