English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راکھی ساونت نے پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

القمر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں اپنے منفرد خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

راکھی ساونت نے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "پاکستان میں میرے کئی مداح ہیں جو مجھے تحائف بھیجتے ہیں۔ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے، اس لیے میرا دل پاکستانی عوام کے لیے دھڑکتا ہے۔”

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم سے ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے وسیم اکرم سے ہاتھ ملایا تو انہیں کرنٹ لگ گیا۔ راکھی نے کہا، "وسیم اکرم کو میرے ساتھ آئٹم سانگ ضرور کرنا چاہیے۔”

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راکھی ساونت نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میری خواہش ہے کہ اس بار میں دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کروں، اور وسیم اکرم اس شادی میں مہمان خصوصی ہوں۔”

راکھی ساونت کا انٹرویو نہ صرف ان کے مداحوں میں مقبول ہو رہا ہے بلکہ ان کے منفرد بیانات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے