English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمپئنز ٹرافی، شان مسعود کو صائم ایوب کا متبادل لانے پر غور

القمر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے تو اس صورت حال میں اگر صائم ایوب فٹ ہو جاتے ہیں تو پھر سہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔دوسری صورت میں سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلیے صائم ایوب کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو ان کا بہترین متبادل شان مسعود ہو سکتے ہیں۔سلیکٹرز بھی شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں صائم ایوب کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا ۔ پاکستان کے علاوہ چمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اپنے حتمی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے