English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوان اور بزرگ کھیلوں میں حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز

القمر

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مورو میں محکمہ کھیل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ہائی اسکول اور راشد مورائی ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، ایتھ لیٹکس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی اتنی شاندار تقریب دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، اُمید کرتا ہوں کہ محکمہ کھیل کے افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان مل کر آئندہ بھی طلباء کے لیے کھیلوں کے مزید بہتر موقع فراہم کریں گے۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہیں اسپتال بھی غیر آباد ہوتے ہیں، اس لیے طلباء کے ساتھ جوانوں اور بزرگوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا اور جہاں تک ممکن ہوا کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے لیے اپنی بھرپو کوشش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے