انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے روانڈا اور کانگو ڈیموکریٹک ریپبلک کے درمیان تنازعات کو ْپرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کردی۔ صدارتی کمپلیکس میں اردوان نے رواندا کے صدر پال کاگامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ 2013 ء اور 2014 ء میں دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے کھلنے کے بعد ترکیہ اور روانڈا کے باہمی روابط میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاگامے کے ساتھ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، ثقافت، دفاعی صنعت اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ا ردوان نے کہاکہ ہماری فرمیںآنے والے ایام میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے روانڈا کے ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔ جمہوریہ کانگو کے ساتھ ت در پیش تنازعات کے حوالے سے اردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں انگولا کی ثالثی میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کی مخلصانہ حمایت کرتے ہیں۔ فریقین چاہیں تو ہم بحیثیت ثالث اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس کانفرس سے قبل ترکیہ اور روانڈا کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
