English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ۔ 

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والے پاکستان کے واحد کھلاڑٰی ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کے 4، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جسپرت بمرا،  فل سالٹ، ٹریوس ہیڈ، ارشدیپ سنگھ ، نکولس پورن، انندو ہاسارنگا ،سکندر رضا، راشد خان اور ہاردک پانڈیا کو شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے