English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا

القمر

معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار  چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔

متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ وائرل وڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

انہوں نے کہا، "بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے۔ یہ سب حد سے تجاوز ہے، اور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔”

اداکارہ نے بتایا کہ چاہت فتح علی خان نے وڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی۔

متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی، کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے