ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ ، نعمان علی کی4 درجہ ترقی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اسپنر نعمان علی کی ٹیسٹ میں 4درجہ ترقی ہوئی اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ساجد خان کی 2 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سعود شکیل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ اور وہ 8ویں سے 9ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم محمد رضوان ٹی 20 میں ایک درجہ ترقی سے بیٹنگ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر آ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں