English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپور ماتھیلو:ایس ایس پی آفس پر مختلف قوم پرست جماعتوں کا دھرنا

القمر

میرپور ماتھیلو (پ ر) جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی آفس کے سامنے مختلف قوم پرست جماعتوں کا دھرنا، گھوٹکی میں امن و امان کے لحاظ سے بد سے بدترین بگڑتے ہوئے حالات اور ڈاکو راج کے خلاف جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی، جے یو آئی، پی ٹی آئی، فقہ جعفریہ سمیت ضلع بھر کی دیگر سیاسی و سماجی اور قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ طور پر احتجاج۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی پی کی سندھ حکومت نے سالہا سال سے سندھ کی اکثریتی حکومتی پارٹی ہونے کے باوجود سندھ اور سندھ واسیوں کو مسلسل بے امنی ، بیڈ گورننس ، لا قانونیت ، ڈاکو راج بے روز گاری اور کھنڈرات جیسے عذاب دے کر اپنا حق حکومت کھو دیا ہے اور اب تو بدترین صورتحال یہ ہے کہ ہر لحاظ سے اور مجموعی طور پر سندھ کے ہر شعبے اور ہر طبقے کے لوگ اور کاروباری حلقے سندھ بھر کے موجودہ حالات واقعات پر شدید پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی، میاں محمد اسلم قادری مرکزی رہنما پی ٹی آئی سندھ، مولانا مفتی محمد یوسف مزاری نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور دیگر سیاسی وسماجی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں کے عوامی مظاہرے اور دھرنے کے شرکا سے خطابات۔ مقررین نے کہا کہ پی پی نے اپنی کرپشن اور بیڈ گورننس کے بل بوتے پر لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے