English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین الاقوامی مسافروں کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی کی ہدایات

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک میں موبائل ڈیوائسز لانے والے بین الاقوامی مسافروں کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن ، رجسٹریشن، اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کا اندراج کرنے اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے رجسٹریشن کے اصولوں  میں بتایا گیا ہے کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پی ٹی اے کی جانب سے عارضی رجسٹریشن سہولت دی جاتی ہے، تاہم وہ افراد جو 120 دن سے زیادہ قیام یا مسلسل موبائل نیٹ ورک تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں اپنی ڈیوائسز باقاعدہ رجسٹر کروانی ہوں گی اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہوگا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کی معطلی سے بچنے کے لیے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرنا اور ایف بی آر ٹیکس کی بروقت ادائیگی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں مقررہ ٹیکس اور رجسٹریشن کا مکمل طریقہ ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تمام ٹیکس ایف بی آر کے مقرر کردہ ہیں اور انہی کے ذریعے وصول کیے جاتے ہیں۔بروقت ٹیکس ادائیگی سے مقامی موبائل نیٹ ورکس کی بلاتعطل دستیابی اور ملکی قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے