English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرم اور پارا چنار کیلیےمزید بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں

vehicles carrying relief goods reached Parachinar

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا ( کے پی کے )میں ضلعی انتظامیہ نے کرم اور پارا چنار کے لیے 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ کل تک قافلہ روانہ ہوجائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے، امدادی کے قافلے کے علاوہ متاثرین کو نقد رقم بھی دی جائے گی، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

حکومتی ترجمان کاکہنا تھا کہ قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے، اس کے علاوہ سردی سے بچنے کےلیے گرم کپڑے اور لحاف بھی موجود ہیں۔

خیال رہےکہ  سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے، جس پر علاقہ مکینوں احتجاج کرتے ہوئے نقل مکانی شروع کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے