English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا کے صدر کی اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے واپسی کی ہدایت

کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔

صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش کش قبول کرنے والوں کو قرضے دے گی اور ان کا اندارج کاروبار شروع کرنے والے پروگراموں میں کرے گی۔

غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر صدر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر پیٹرو کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔

غیرقانونی تارکین وطن کے معاملے پر صدر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر پیٹرو کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔

پیٹرو نے یہ بیان گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ امیگریشن کے معاملے پر پیدا ہونے والی اس تلخی کے بعد دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ اور سفارتی تعلقات کے حوالے سے خدشات کو ہوا ملی۔

جنوبی امریکہ میں کولمبیا کو امریکہ کے ایک تاریخی اتحادی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

اس سے قبل پیٹرو نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور انہیں ہتھکڑیاں لگا کر فوجی طیاروں میں واپس لاطینی امریکہ بھیج رہی ہے۔

ٹرمپ نے پیٹرو کی جانب سے تارکن وطن کو واپس لانے والی دو فلائٹس کو اترنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔


امریکہ اور پاناما کے درمیان ایک معاہدے کے تحت پاناما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے غیرقانونی تارکین وطن کو ایکواڈور واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 20 فوٹو اے ایف پی ستمبر 2024

امریکہ اور پاناما کے درمیان ایک معاہدے کے تحت پاناما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے غیرقانونی تارکین وطن کو ایکواڈور واپس بھیجا جا رہا ہے۔ 20 فوٹو اے ایف پی ستمبر 2024

بعد میں دونوں فریقوں نے سرمایہ کاروں کے اس احتجاج کے پیش نظر ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرو کولمیبا کی برآمدی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ایک معاہدے پر بات چیت کی۔ کولمبیا کی معیشت کا امریکی خریداریوں پر بھاری انحصار ہے۔

کولمبیا نے 2020 سے 2024 تک ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کی 475 فلائٹس قبول کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

غیرقانونی تارکین وطن کی فلائٹس کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ایک گروپ کے مطابق 2024 میں کولمبیا نے ملک بدری کی 124 فلائٹس قبول کیں تھیں۔

(اس رپورٹ کی معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے