English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس نے مزید 3 یرغمالی ،بدلے میں اسرائیل نے 183 فلسطینی رہا کردیے

غزہ: قابض اسرائلی فوج کی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی شہری رام اللہ میں اپنے اہل خانہ سے مل رہے ہیں

غزہ(صباح نیوز)حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل
ہو گیا ، اسرائیل نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دئیے۔ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے آزاد کردہ 2 اسرائیلی یرغمالی اب اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق روایت کے مطابق3 اسرائیلی قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183فلسطینیوں کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 18قیدی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ قیدیوں کے اس تبادلے میں ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اسرائیل نے 7قیدیوں کو حماس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، انہیں ملک بدر کرکے مصر بھیجا جائے گا۔اس کے علاوہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رفح بارڈر کو بھی باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ پر مشتمل طویل جنگ کے بعد ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس چند اسرائیلیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔قبل ازیں جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں 3اسرائیلیوں کے عوض 90، دوسرے مرحلے میں 4اسرائیلیوں کے عوض 200اور تیسرے مرحلے میں 3اسرائیلیوں اور 5تھائی باشندوں کے عوض 110فلسطینیوں کو رہا کرا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے