English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا بجلی ٹیرف کم کرنے کیلئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے پر کام

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں نمایا ں ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، توقع ہےکہ اس کے بعد ٹیرف 3.37 روپے فی یونٹ کم ہو جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے قرض کی ادائیگی کے دورانیے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5.1 روپے کا ریلیف مل سکے۔

حکومت نے

بجلی کے شعبے میں 9 صفحات پر مشتمل سیاق وسباق تیار کیا ہے،جس میں سود والے گردشی قرض کی ری فنانسنگ کے ذریعے اسے ریاستی قرض میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اس سے ٹیرف 3.23 روپے فی کلو واٹ آورز کی حدتک کم ہو جائے گا جو کہ ٹیکس کے بعد 3.78 کلوواٹ فی گھنٹہ تک بڑھ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت ان قرضوں پر 3 ارب ڈالر قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتی ہے اور اس سے صارفین پر ٹیرف میں 8.63 روپے کیپسٹی چارجز کی مد پڑتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے