English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا، عطاتارڑ

We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ ملک سے “پنکی، گوگی اور کپتان” کی نحوست کا سایہ ختم ہو چکا،”عمران خان توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتا تھا، اسی لیے آج جیل میں بیٹھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پورا ٹولہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اب کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کا پورا ٹولہ کرپشن میں رنگا ہوا ہے، صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے یہ لوگ ملک دشمنی پر اترےہوئے ہیں، ساری چیزیں عیاں ہونے کے بعد اب کسی کوبھی کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آرہی ہے، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے