English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی اور حکومت کے تیار کردہ پیکا ایکٹ میں فرق ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ

پی ٹی آئی اور حکومت کے تیار کردہ پیکا ایکٹ کے ڈرافٹس مختلف ہیں، 8 فروری کو ہونے والا احتجاج پرامن، آئینی اور بھرپور ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعا ت نے کہاکہ 26 نومبر کو 5 ہزار سے زائد ورکرز کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی ضمانتیں اور مچلکے پارٹی نے خود جمع کرائے، جیل میں قیدیوں کے لیے کھانے پینے اور یہاں تک کہ نسوار کا بندوبست بھی پارٹی نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنان کے ساتھ آخر تک کھڑی رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ورکرز دوسری بار بھی باہر نکلتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی قیادت پر اعتماد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا پیسہ وہاں کے عوام کی فلاح پر خرچ ہوگا تو کوئی حرج نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ  معلوم نہیں لوگ 8فروری کے حوالے سے  کیوں پریشان ہیں؟ احتجاج پر امن طریقے ہوگا،  چیف جسٹس اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کو مل کر فیصلے کرنے چاہئیں اور اس معاملے میں آرٹیکل 200 کو بھی دیکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے