English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 809 پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی  کھو بیٹھی

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی  کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

بعدازاں اسٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی ، ٹریڈنگ کے اختتام پر 809 پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ، 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ  اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے