English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن، اداکارہ نے سرجری کروالی؟

القمر

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نیلم منیر پر سرجری کروانے کا الزام عائد کردیا۔ 

اپنے نئے ڈرامہ سیریل مہشر کی وجہ سے ان دنوں خبروں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ نیلم منیر کے نئے روپ نے ناظرین کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی ہے۔

اس ڈرامے کی کئی اقساط میں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین نے نیلم منیر کے چہرے پر غیر معمولی سوجن دیکھنے میں آئی ہے جو کہ اکثر و بیشتر چہرے پر کسی قسم کی سرجری کے بعد نمودار ہوتی ہے۔ 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)

اس ڈرامے میں اداکارہ کا چہرہ نمایاں طور پر مختلف نظر آرہا ہے اور وزن نہ بڑھنے کے باوجود ان کے چہرے کی سوجن نے اس افواہ کو ہوا دی ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں سرجری کروائی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوٹاکس فلرز یا کوئی اور کاسمیٹک طریقہ کار اپنایا ہے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر اتنی بڑی تبدیلی نمایاں ہے۔

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

نیلم منیر کے بہت سے مداح اس تبدیلی سے حیران اور ناخوش ہیں، کیونکہ ان کے مطابق نیلم کی عمر صرف 32 سال ہے اورانہیں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور سوال کر رہے ہیں کہ اس تبدیلی کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک نیلم منیر نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن مہشر میں ان کا نیا روپ مداحوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے