English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عورت مارچ کے نام پر تماشا لگایا جاتا ہے؛ مجبور اور پردہ دار خواتین کیلیے کوئی نہیں بولتا؛ فضاعلی

القمر

اداکارہ فضا علی نے عورت مارچ کے نام پر اپنی ثقافت اور روایات کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران میزبان  فضا علی نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ فیشن ایبل خواتین کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں۔

فضا علی نے کہا کہ دوسری جانب اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کرنے والی مجبور اور پردہ دار خواتین کے حق میں کوئی آواز نہیں اُٹھاتا۔

فضا علی نے عورت مارچ میں لگائے جانے والے نعروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھانا خود گرم کرو اور میرا جسم میری مرضی جیسے نعرے لگا کرتماشا لگایا جاتا ہے۔

میزبان فضا علی نے کہا کہ عورت مارچ والے اُن خواتین کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ فضا علی نے دوسری شادی کے خواہش مند مردوں سے کہا کہ اللّٰہ نے مردوں کو ایک سے زیادہ شادیوں کی اجازت صرف کسی بے سہارا، بیوہ یا مطلقہ عورت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دی ہے لیکن مرد عموماً ہوس کی خاطر شادیاں کرتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے