ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان 14 مارچ کو مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 60ویں سالگرہ سے قبل ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی میں سلمان خان کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ‘وائے پلس سیکیورٹی’ کے ساتھ اپنی گاڑی میں عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ ایک پولیس وین اور دو کاریں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے بالی ووڈ کے دونوں خانز کی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

اس سے قبل سلمان خان نے عامر خان سے ان کے بیٹے جنید خان کی فلم ‘لوویاپا’ کے پریمیئر کے موقع پر ملاقات کی تھی، جہاں شاہ رخ خان بھی موجود تھے اور تینوں خانز کو ایک ساتھ فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان 14 مارچ کو اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے اور اس موقع پر پی وی آر سنیماز نے ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے ‘عامر خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے جس میں ان کی کامیاب ترین فلمیں دوبارہ پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو عید کے موقع پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں