جموں میں سج گیا دربار،وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو گارڈ آف آنر پیش

جموں/دربار موو کے تحت گرمائی دارالحکومت سرینگر سے سرمائی دارالحکومت جموں منتقل ہونے والے سرکاری دفاتر پیر کے روز دوبارہ کھل گئے، جس کے ساتھ ہی سول سیکریٹریٹ میں سرکاری امور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
سول سیکریٹریٹ، جہاں وزیرِ اعلیٰ، وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے دفاتر قائم ہیں، دربار موو کے تحت جموں میں دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ پیر کی صبح سول سیکریٹریٹ پہنچے، جہاں جموں و کشمیر پولیس کے ایک دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
واضح رہے کہ دربار موو جموں و کشمیر میں ہر سال دو مرتبہ سرکاری دفاتر کی سرینگر اور جموں کے درمیان منتقلی کا روایتی عمل ہے۔ اس کے تحت مئی سے اکتوبر تک سرکاری دفاتر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کام کرتے ہیں، جبکہ سردیوں کے مہینوں میں ان دفاتر کو سرمائی دارالحکومت جموں منتقل کیا جاتا ہے۔
دربار موو کی روایت 1872 میں مہاراجہ رنبیر سنگھ نے شروع کی تھی، جو آج بھی جموں و کشمیر کے انتظامی نظام کی ایک منفرد شناخت سمجھی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں