English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احمد علی بٹ نے سنیما گھروں کی بحالی کیلئے بالی ووڈ فلموں کی نمائش کو ضروری قرار دے دیا

القمر

پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلموں کو سنیما گھروں کی بقا کیلئے اہم قرار دے دیا۔

احمد علی بٹ نے تیزی سے بند ہونے والے سنیما گھروں کی دوبارہ بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام دیا ہے۔

اداکار نے مقامی سنیما کو سپورٹ کرنے کو ضرور قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ انڈسٹری کو زندہ رہنے کے لیے دنیا بھر سے فلموں کی ضرورت ہے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ہمارے سنیما کو فلموں کی ضرورت ہے ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ، کالی ووڈ یا پھر کوئی بھی اور، ہم مزید سنیما گھروں کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہدایتکار ابو علیحہ نے بھی سنیما گھروں کی ضرورت اور انہیں بند کرنے کی روک تھام کیلئے بالی ووڈ فلموں کی بحالی کو ضروری قرار دیا تھا جن پر کئی سالوں سے پابندی عائد ہے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے