ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی

اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔

عمران اشرف نے بابرکت لمحات کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’ بلاوایا آیا ہے‘‘۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران اشرف اپنے بیٹے روحان اشرف کے ہمراہ مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہیں اور عقب میں گنبد خضریٰ نظر آ رہا ہے۔

تاہم ان تصاویر میں بیٹے روحان اشرف کا چہرہ نہیں دکھایا گیا کیوں کہ وہ بیٹے کو منظر عام پر لانے سے گریز کرتے ہیں۔

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

اداکار اور میزبان عمران اشراف نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں