English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپل شرما نے نادر علی کو کس بات پر گالی دی تھی؟ یوٹیوبر نے بتادیا

القمر



کراچی:

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے معروف اداکار کپل شرما کی جانب سے گالی دینے والی بات سے پہلی بار پردہ اٹھا دیا۔

نادر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پیارا رمضان‘ میں مہمان بنے اور انہوں نے میزبان جویریہ سعود کے ساتھ اپنے کیریئر و مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں یوٹیوبر نے کہا کہ اُن کی شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کی خواہش ہے اور جس دن یہ پوری ہوگئی تو پھر وہ پوڈ کاسٹ کرنا چھوڑ دیں گے۔

نادر علی نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں شہرت کی معراج پر پہنچنے کے بعد پوڈ کاسٹ انڈسٹری کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ یہ نہ کہیں کہ میں نے زوال کی وجہ سے کام چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ بات معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بتایا تو اُس نے گالی بک پر کہا کہ اور کہا کہ شاہ رخ خان سے پوڈ کاسٹ کے بعد تو تمھاری طوطی بولے گی۔ نادر کے مطابق انہوں نے کہا کہ نہیں بس میرا یہ فیصلہ ہے۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی مینیجر تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔ 

مزید پڑھیں: بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نادر علی سے رابطہ ساتھ کام کرنے کی خواہش

واضح رہے کہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کے نام سے جاری ہے جسے لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

خصوصی ٹرانسمیشن ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر روزانہ دوپہر تین بجے سے نشر کی جاتی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے