حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس پی لطیف آباد کی سربراہی میں اے سیکشن پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائر گرفتارڈی ایس پی لطیف آباد گل حسن تھیبو کی سربراہی میں
SHO اے سیکشن نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مہران آرٹ کونسل کے قریب سے منشیات سپلائر عمران شیخ کو گرفتار کرلیاگرفتار منشیات سپلائر کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی گرفتار منشیات سپلائر پولیس کو مطلوب فہرست میں شامل تھاگرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ تعلیم کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم میں گریڈ ایک سے چار کے ملازمین نے 19ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈی او ایجوکیشن افس ہیرا اباد کے سامنے پرامن احتجاج کیا انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم کے لوئیر اسٹاف کی اگست2023ء سے تنخواہیں بند ہیں جس کے باعث وہ معاشی پریشانی کا شکار ہیں اور اہل خانہ فاقہ کشی کامیں مبتلا ہیں انہوںنے کہاکہ گریڈ ایک سے چار تک کے ان ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایاجائے وزیر اعلی سندھ اورصوبائی وزیر تعلیم خصوصی توجہ دیں اور ہماری تنخواہیں فی الفور ادا کریں تاکہ عید الفطر منع سکیں ۔
