English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ سے اپنے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کسی کو لینے نہیں دیں گے،وزیراعلیٰ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں گزشتہ 5 روز سے جاری پری بجٹ بحث جمعہ کو مکمل ہوگئی۔

بحث کے اختتامی مرحلے میں سندھ کابینہ کے وزرا اور قائد حزب اختلاف سمیت مختلف پارلیمانی پارٹیوں کے سینئر پارلیمنٹرینز نے صوبے کو درپیش مسائل اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق اپنی تجاویز دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے اپنے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کسی کو لینے نہیں دیں گے،ہم نے اس معاملے کو نظروں میں رکھا ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے پری بجٹ اجلاس میں اراکین کی جانب سے پیش کردہ بجٹ تجاویز پر نئی مالی سال کے بجٹ میں غور کرنے کے لیے قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا گیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے